24 ستمبر ، 2013
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کوہاٹی گیٹ چرچ میں دھماکے مذکرات کے خلاف سازش بھی ہوسکتے ہیں، کوہاٹی گیٹ چرچ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفت گو میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا ساری دینا جانتی ہے کہ دہشت گردی کا سلسلہ کہاں سے شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ چرچ میں دھماکے مذاکرات کے خلاف سازش ہوں تاہم حکومت دہشت گردی کرنے والوں کو ڈھونڈ نکالیں گے۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ اقلتی برداری کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آل پارٹیز کانفرس میں وفاقی حکومت کو مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے اب بھی وفاقی حکومت کی ڈائریکشن پر چلیں گے۔