پاکستان
24 ستمبر ، 2013

کراچی : بشپ صادق ڈینیل سے علماء اور مذہبی رہنماوٴں کی ملاقات

کراچی : بشپ صادق ڈینیل سے علماء اور مذہبی رہنماوٴں کی ملاقات

کراچی…کراچی میں بشپ صادق ڈینیل سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور مذہبی تنظیموں کے نمایندوں نے ملاقات کی اورسانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا۔ کراچی کے ٹرینیٹی چرچ میں ہونے والی ملاقات میں علماء کرام اور مذہبی تنظیموں کے نمایندوں نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔ملاقات میں وزارت مذہبی امور او ربین المذاہب کے ترجمان سید محمد اظہر شاہ ہمدانی ،مجلس وحدت مسلمین کے رہنمامولانا دیدار علی جلبانی اورسید ساجد تقوی اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماسید نجم الحسن سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر بشپ صادق ڈینیل نے کہا کہ پشاور واقعہ ملک میں افرا تفری اور انارکی پھیلانے کی سازش ہے۔

مزید خبریں :