20 مارچ ، 2012
لاہور… لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود ہواوٴں کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔ لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم تبدیل ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود ہواوٴں کا سلسلہ،، آب و ہوا میں تبدیلیوں کے باعث شروع ہوا ہے جووقفے وقفے سے اپریل تک جاری رہے گا،،محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا کہ گرد آلود ہوائیں تھمنے کے بعد صوبے میں درجہ حرارت بڑھ جائے گا۔