پاکستان
20 مارچ ، 2012

ساہیوال: نامعلوم شخص کا خاتون پرتیزدھار آلے سے حملہ

ساہیوال … ساہیوال میں نا معلوم شخص نے تیز دھار آلے سے خاتون کے گلے پر وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ساہیوال کے علاقے کوٹ خادم شاہ کی رہائشی نجمہ بی بی نماز فجر کے بعد گھر کے باہر جھاڑو دے رہی تھی کہ اچانک نامعلوم شخص نے اسے دبوچ لیا اور گردن پر تیز دھار آلے سے وار کر کے فرار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے واردات پہنچ گئی اور زخمی نجمہ بی بی کومقامی اسپتال داخل کرا دیا گیا۔

مزید خبریں :