25 ستمبر ، 2013
کراچی…کراچی پولیس کے ایسٹ اور ساوٴتھ زون میں رشوت ستانی اوربھتہ خوری میں ملوث 45 پولیس اہل کاروں کو معطل کردیا گیا، جبکہ 31 اہل کار لائن حاضر کردیئے گئے ہیں۔کراچی پولیس کے حکام نے بدعنوان اہل کاروں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کردیا ہے ، ڈی آئی جی ساوٴتھ عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کہ 6 اہل کاروں کو معطل اور31 کو لائن حاضر کیا گیا ہے۔ اْن پر جرائم میں ملوث ہونے اور منشیات کے اڈوں سے بھتا وصول کرنے کے الزامات ہیں۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیرشیخ کا بھی کہنا ہے کہ ایسٹ زون میں 39 پولیس اہل کاروں کو معطل کر کے انکوائری شروع کردی گئی ہے، معطل اہلکاروں پررشوت لینے اور بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔