20 مارچ ، 2012
راولپنڈی… بریگیڈیئر علی کے خلاف جی ایچ کیو پر حملہ کا الزام واپس لے لیا گیا لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں بریگیڈیئر علی خان کی طرف سے ملٹری کورٹ روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی ، اس موقع پر جی ایچ کیو کی جیک برانچ کا کوئی نمائندہ حاضر نہ ہوا، بریگیڈیئر علی خان کے وکیل انعام الرحم ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کا الزام واپس لے لیا گیا ہے اورسیالکوٹ میں جاری ملٹری کورٹ میں ٹرائیل روک کر اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے، درخواست پر مزید سماعت 27 مارچ کو ہوگی۔