20 مارچ ، 2012
پشاور… خیبر پختونخوا حکومت نے خواجہ سراوٴں کے مخصوص کوٹے کے تحت اٹھائیس نئی آسامیوں کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ سماجی بہبود کے ذرائع کے مطابق اٹھائیس نئی آسامیوں پر خواجہ سراوٴ ں کومحکمہ تعلیم ، سماجی بہبود، محکمہ صحت اور چاروں ٹاونز کے دفاتر میں بھرتی کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید خواجہ سراوٴں کو بھی مخصوص کوٹے کے تحت بھرتی کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا م80 پڑھے لکھے خواجہ سراوٴں کو سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دو خواجہ سرا پہلے ہی بھرتی کئے جا چکے ہیں۔