کاروبار
20 مارچ ، 2012

بجلی کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

 بجلی کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد…نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد میں وائس چیئرمین نیپرا غیاث الدین احمد کی سربراہی میں عوامی سماعت ہوئی ، اضافہ چار ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ، اکتوبر کے لیے 2 روپے 22 پیسے ، نومبر 1 روپے 27 پیسے ، دسمبر 94 پیسے اور جنوری کے لیے 1 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے ، اضافے کے اطلاق کے بارے میں نیپرا کی جانب سے نوٹیفیکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں :