25 ستمبر ، 2013
ریاض…سعودی عرب میں تربیتی مشقوں کے دوران فوجی گاڑی میں دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق مطابق دھماکہ سعودی دار الحکومت ریاض کے مشرق میں واقع خشم العان نامی تربیتی کیمپ میں اُس وقت ہوا جب مشقوں میں مصروف فوجی گاڑی میں بم پھٹنے سے جل کر خاکستر ہوگئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔نیشل گارڈز کے ترجمان کے مطابق دھماکہ حادثاتی نوعیت کا تھا۔ جبکہ وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔