پاکستان
20 مارچ ، 2012

میچ والے دن لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی،باقی دن کیوں تنگ کیا جاتا ہے، لاہورہائیکورٹ

میچ والے دن لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی،باقی دن کیوں تنگ کیا جاتا ہے، لاہورہائیکورٹ

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے ایوان صدر ،وزیر اعظم ہاوٴس،ایوان وزرائے اعلیٰ اور گورنر ہاوٴسز سمیت اعلیٰ شخصیات کی رہائش گاہوں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول پیش نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا،اور قرار دیا کہ عدالت کو اپنا حکم منوانا آتا ہے، آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش نہ کیا تو توہین عدالت کی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔ چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے اسپتالوں اور عدالتوں میں لوڈشیڈنگ بڑھانے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران ایک دن کے لئے اگر لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی تو باقی دنوں میں شہریوں کو کیوں تنگ کیا جاتا ہے۔ عدالت کے روبرو وکیل اظہر صدیق نے اسپتالوں اور عدالتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے، عدالت نے کارروائی 2 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے حکومتی شخصیات کے گھروں کی لوڈشیڈنگ کا ریکارڈ اور تفصیلی جواب پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :