20 مارچ ، 2012
پشاور… پشاور کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا ہے اور کل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ اور پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرین نے پلیکارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صدر عائشہ حسن کا کہنا تھا کہ اٹھارہ سال سے ان کے مطالبات منظور نہیں کئے جا رہے۔ اور ایل ایچ ڈبلیوز مستقل کئے جانے کی منتظر ہیں۔ انہوں نے برطرف کی گئی ایل ایچ ڈبلیوز کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور خبر دار کیا کہ مطالبات منظورنہ ہو ئے تو آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کے علاوہ 26 مارچ کو اسلام آباد میں پا رلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔