پاکستان
20 مارچ ، 2012

واجبات کی عدم ادائیگی پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع

واجبات کی عدم ادائیگی پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع

کراچی… کراچی واٹر بورڈ کی جانب سے بقایاجات ادا نہ کرنے پر کے ای ایس سی نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع کردی۔بجلی کی بندش سے شہر کو 6سو 30ملین گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق کے ای ایس سی نے بقایا جات ادا نہ کرنے پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع کردی ہے۔ 72بجلی کی بندش سے 72انچ قطر کی 10پائپ لائنوں کے ذریعے کراچی کو پانی کی فراہم مکمل طور پر بند ہے۔ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو بجلی کے واجبات کے حوالے سے دی گئی 21 دن کی مہلت ختم ہوگئی۔ سندھ ہائی کورٹ کے حکم میں واٹربورڈ کوفوری طور پر کورٹ کے ناظر کو ایک ارب روپے جمع کرانے کی ہدات کی گئی تھی۔ہائیکورٹ نے پابند کیا تھا کہ واٹر بورڈ کو مزید چار ارب روپے کی گارنٹی جمع کرائی جائے۔عدالتی احکامات کے باوجود واٹر بورڈ کی جانب سے عدم ادائیگی کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع کی گئی ، ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ اپنے ذمہ 17 ارب روپے سے زیادہ واجبات کی ادائیگی یقینی بنائے۔

مزید خبریں :