پاکستان
20 مارچ ، 2012

جنرل پاشا کے جانے کے بعد بھی سونامی نہیں رکا، عمران خان

جنرل پاشا کے جانے کے بعد بھی سونامی نہیں رکا، عمران خان

لاہور… تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جنرل شجاع پاشا کے جانے کے بعد بھی سونامی نہیں رکا، مخالفین کے دعوے دھرے رہ جائیں گے۔ بہاولپورروانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ وزیراعظم عوام کے بجائے ملزم کے ساتھ کھڑے ہیں اورعدالت پر حملے کے مرتکب ہورہے ہیں، وہ صدر کی چوری کی ہوئی رقم بچانے کے بجائے عوام کی دولت کی حفاظت کریں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات نہیں ،ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا۔ انہوں نے کہاکہ رحمان ملک کے پاس شواہد ہیں تو بلیک میل کرنے کے بجائے عدالت میں شواہد پیش کریں۔عمران کاکہناتھاکہ سونامی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی غلط فہمی جلد دورہوجائیگی۔

مزید خبریں :