پاکستان
26 ستمبر ، 2013

بلوچستان میں زلزلے کے بعد انسانی بحران جنم لے رہا ہے

بلوچستان میں زلزلے کے بعد انسانی بحران جنم لے رہا ہے

کوئٹہ…بلوچستان میں تباہ کن زلزلے کے بعد ایک نیا انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔ دشوار گذار راستوں کی وجہ سے دور دراز دیہات تک ابھی کوئی نہیں پہنچ سکا ہے اور لوگ تباہ حال گھروں کے ملبے پر کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ضلع آواران ، کیچ اور دیگر علاقوں میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اس تباہی کی ایک معمولی سی جھلک دَل بَدی گاوٴں میں دیکھی جاسکتی ہے جہاں کچی اینٹوں سے بنے تقریباً تین سو مکانات تھے اور سب کے سب تباہ ہوچکے ہیں۔متاثرین نے لکڑیوں اور چادروں کی مدد سے عارضی خیمے بنائے ہیں۔ دور دراز دیہات میں مدد کے منتطر لوگ ملبہ کھود کر خوراک تلاش کررہے ہیں۔ غذا کے ساتھ انہیں دواوٴں اور دیگر بنیادی اشیاء کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ خدشہ ہے کہ اگر دور دراز واقع دیہات تک امداد جلد نہ پہنچی تو مزید جانی نقصان ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :