26 ستمبر ، 2013
سری نگر…مقبوضہ کشمیرمیں ہیرا نگر پولیس اسٹیشن پر حملے سے7 افراد ہلاک ہوگئے،غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے جموں ریجن میں ہیرا نگر پولیس اسٹیشن پر شدت پسندوں نے حملہ کیا، حملے میں 7افراد ہلاک ہوگئے ،حملہ آور فوجی وردیوں میں ملبوس تھے، ہلاک ہونیوالوں میں 5 پولیس اہلکار اور 2 شہری بھی شامل ہیں ، ٹر ک میں موجود حملہ آوروں کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔