26 ستمبر ، 2013
ڈیرہ بگٹی … ڈیرہ بگٹی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4افراد زخمی ہوگئے، 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق سوئی کے علاقے ٹلی مٹ میں 4مقامی افراد پیدل جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے پاوٴں ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دھماکے سے چاروں زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سوئی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔