پاکستان
26 ستمبر ، 2013

افغانستان سے 10 امریکی فوجی گاڑیاں لیکر نیٹو کنٹینرز طورخم بارڈر پہنچ گئے

افغانستان سے 10 امریکی فوجی گاڑیاں لیکر نیٹو کنٹینرز طورخم بارڈر پہنچ گئے

طورخم … افغانستان سے 10 امریکی فوجی گاڑیاں لیکر نیٹو کنٹینرز طورخم بارڈر پہنچے جہاں سے انہیں کراچی روانہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجی اڈے بگرام سے 10 امریکی فوجی گاڑیاں لئے نیٹو کنٹینرز طورخم سرحد پہنچ گئے۔ طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنس کے بعد کنٹینرز کو کراچی بندرگاہ کیلئے روانہ کردیا گیا۔ 6فروری سے اب تک 808 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم بارڈر کے راستے کراچی بجھوائی جاچکی ہیں۔

مزید خبریں :