پاکستان
20 مارچ ، 2012

اسامہ کے برادر نسبتی کی بہن سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع

اسامہ کے برادر نسبتی کی بہن سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع

اسلام آباد… اسامہ بن لادن کے برادر نسبتی زکریا السادہ نے اپنی بہن سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی درخواست پر جلد سماعت کر کے مناسب حکم جاری اور اسامہ کی بیوہ اور بچوں کے خلاف مقدمہ خارج کیا جائے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اسامہ کی بیوہ ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئی تھیں اور ان کا مناسب علاج نہیں کرایا جا رہا، عدالت ان کے کسی اچھے اسپتال سے علاج کے بھی احکامات جاری کرے۔

مزید خبریں :