پاکستان
28 ستمبر ، 2013

کشمیر پر حقا ئق بیان کئے ،کسی کو ناراض نہیں ہو نا چاہیے، وزیر اعظم

کشمیر پر حقا ئق بیان کئے ،کسی کو ناراض نہیں ہو نا چاہیے، وزیر اعظم

نیویارک… وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر سے متعلق حقائق بیان کیے، کسی کو ناراض ہونے کی ضرورت نہیں۔نیویارک میں جیونیوز کے نمائندے کو خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں حائل غلط فہمیوں کو دور کریں گے۔ ہم بھی دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، جس کے لئے طاقت کا استعمال کرنا پڑے تو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر سے متعلق جو حقائق بیان کیے وہ ٹھیک ہیں۔ اس حوالے سے اقوام کی قرارداد موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ من موہن سے ملاقات میں دوریاں کم کرنے کی کوشش کا آغاز کریں گے۔

مزید خبریں :