28 ستمبر ، 2013
کراچی…کراچی میں اورنگی ٹاون کے علاقے سیکٹر 4 میں اے این پی کے رہنما کے گھر کے قریب ملنے والے ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنادیا گیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم 2سے ڈھائی کلو گرام وزن کا تھا اورریموٹ کنٹرل ڈیوائس سے منسلک تھا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹا وٴن کے علاقے سیکٹر 4 میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کے گھر کے کے قریب مشکوک بیگ کی اطلاع پر پولیس علاقے میں پہنچ گئی ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مشکوک بیگ کی تلاشی لی تو بیگ کے اندر موجود مٹھائی نما ڈبے میں بم نکلا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم 2سے ڈھائی کلو گرام وزن کا تھا اورریموٹ کنٹرل ڈیوائس سے منسلک تھا۔