28 ستمبر ، 2013
ملتان… ملتان میں اسٹیج اداکارہ آرزوخان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق اداکارہ آرزوخان مقامی تھیٹرسے پرفارم کرنے کے بعد رات گئے گاڑی پر گھرجارہی تھی۔ اس دوران موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے رحمان پورہ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کردی۔جس سے آرزوخان ہلاک ہوگئی۔لاش کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتاہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔