پاکستان
28 ستمبر ، 2013

جرگہ کو کردار نہ دیا گیا تو مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے،فضل الرحمان

جرگہ کو کردار نہ دیا گیا تو مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے،فضل الرحمان

پشاور…طالبان کے ساتھ قبائلی جرگے کے ذریعے امن مذاکرات کیے جائیں ،قبائلی جر گے و کردار نہ دیا گیا تو جے یو آئی امن مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکے گی، مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان بھی یہی چاہتے ہیں ، اور قبائلی جر گے کو کردار نہ دیا گیا تو جے یو آئی امن مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکے گی۔ جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہنا ہے کہ قوم نے فروری میں مینڈیٹ دیاتھا کہ نئی حکومت آنے پر قبائلی جرگہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کرسکے گا۔عمران خان نے بھی بالواسطہ اس جر گے کی تائید کی تھی ، عمران خان اور تمام سیاسی جماعتیں اب بھی جرگے کے ذریعے امن مذاکرات کی خواہاں ہیں۔

مزید خبریں :