پاکستان
28 ستمبر ، 2013

کراچی: اورنگی ٹاوٴن کے قریب بس الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی: اورنگی ٹاوٴن کے قریب بس الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں تیز رفتار ی کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں کوچ میں سوار ایک مسافر جان بحق جبکہ متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹا ون نمبر 10 کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، بس کے الٹ جانے کے باعث بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق جبکہ متعدد مسافر زخمی ہو گئے،زخمی ہو نے والے مسافروں کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ الٹ جانے والی مسافر بس کو کرین کی مدد سے سیدھا کر کے جائے وقوع سے ہٹادیا گیا۔

مزید خبریں :