دنیا
28 ستمبر ، 2013

تہران: ایرانی صدرکی گاڑی پرایک شخص نے جوتاکھینچ مارا

تہران: ایرانی صدرکی گاڑی پرایک شخص نے جوتاکھینچ مارا

تہران…ایرانی صدر حسن روحانی نیویارک سے وطن واپس لوٹے توتہران ایرپورٹ پر کچھ ناراض افراد نیان کی گاڑی پر جوتا پھینک دیا۔امریکی صدر سے طویل عرصے بعد ٹیلی فونک رابطہ بحال کرنے اور بات چیت کرنے پر ایرانی صدر حسن روحانی ،ایرانیوں کے عتاب کا نشانہ بن گئے، نیویارک سے واپسی پرتہران کے ہوائی اڈے پر موجود 60 سے 70 مخالفین نے امریکا اوراسرائیل کیخلاف نعرے لگائے اورایک شخص نے اُن کی گاڑی پر جوتا پھینکا، جو گاڑی کو نہیں لگا، ایئرپورٹ پر صدر روحانی کے حامی 2 سو سے 3 سوکے قریب افرادبھی موجود تھے، جنہوں نے صدرکے اقدام کوسراہتے ہوئے شکریہ روحانی کے نعرے لگائے۔

مزید خبریں :