پاکستان
28 ستمبر ، 2013

آج آنے والے زلزلے سے آواران میں 15افراد جاں بحق

آج آنے والے زلزلے سے آواران میں 15افراد جاں بحق

کوئٹہ/کراچی…آج دوپہر ایک بار پھر زلزلے سے بلوچستان اور سندھ کے کئی شہر لرز گئے۔ سات اعشاریہ دوشدت کے زلزلے نے ضلع آواران میں مزید 15جانیں لے لیں۔50 افراد زخمی ہوئے۔آج دوپہر 12بج کر 34منٹپر سندھ اور بلوچستان کے شہروں میں تین روزبعدایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 7.2ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ان کی شدت 6.8تھی۔ زلزلے سے کراچی، لاڑکانہ، دادو، سکھر، جیکب آباد، خیرپور، پڈ عیدن، کوئٹہ، خضدار، سبی، خاران، مستونگ اور قلات لرز کر رہ گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔24ستمبر کو آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ضلع آواران میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزے کا مرکز آواران سے 96کلومیٹر دور تھا۔

مزید خبریں :