28 ستمبر ، 2013
کراچی…این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں طلباء شریک ہوئے۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے 22 شعبوں کی دو ہزار 209 نشستوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں آٹھ ہزار 290 طلباء شریک ہوئے۔ 536 نشستیں سیلف فنانس کی ہیں۔ گزشتہ سال کی نسبت اس سال سیلف فنانس کی سیٹوں میں 300 سیٹوں کا اضافہ ہوکیاگیا ہے۔ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان شام 7 بجے این ای ڈی کی ویب سائٹ پر جاری کردیا جائے گا۔