کھیل
28 ستمبر ، 2013

عامرطارق زمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری مقرر

عامرطارق زمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری مقرر

اسلام آباد…وزارت بین الصوبائی رابطہ نے عامرطارق زمان کوپاکستان کرکٹ بورڈ کاسیکریٹری مقررکردیاہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں وزارت بین الصوبائی رابطہ نے مختلف اعلیٰ سرکاری عہدوں پرکام کرنے والے عامرطارق زمان کو پی سی بی کاسیکریٹری مقررکردیا۔عامرطارق زمان بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر کام کررہے ہیں۔طارق زمان بورڈ ملازمین کی کارکردگی کاجائزہ لیں گے،اُنہیں غیرضروری اسٹاف کوفارغ کرنے کااختیار بھی حاصل ہے۔

مزید خبریں :