پاکستان
28 ستمبر ، 2013

دونوں بڑی جماعتیں بلدیاتی انتخابات کا انعقادنہیں چاہتیں، وسیم اختر

دونوں بڑی جماعتیں بلدیاتی انتخابات کا انعقادنہیں چاہتیں، وسیم اختر

لاہور…امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے صوبائی حکومتیں سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل درآمد نہیں کررہی جو آئین پاکستان کی خلاف ورزی کے متراف ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتیں خلوص نیت سے بلدیاتی انتخابات کاانعقاد نہیں چاہتیں۔جمہوریت کااستحکام اور اس کی بنیادیں اختیارات اور فنڈزکو عوام کے نمائندوں میں تقسیم کرنے سے ہی مضبوط ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات آئین کا تقاضاہے جب آئین پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل نہ کیاجائے تو اداروں میں تصادم کی فضاء پیداہوجاتی ہے اور حکومتوں کے قائم رہنے کاجوازختم ہوجاتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اور عوام کو خوشحال بنانے کے لئے بلدیاتی نظام کے قیام کو جلد ازجلد ممکن بنایاجائے۔ناظم اور کونسلرکے کرنے کے کام ایم این اے اور ایم پی اے کررہا ہے۔آئین پاکستان کے آرٹیکل 140الف کے تحت صوبے پابند ہیں کہ وہ مقامی حکومتیں قائم کرکے ان کے منتخب نمائندوں کوسیاسی،انتظامی اور مالی ذمہ داریاں اور اختیارات منتقل کردیں۔

مزید خبریں :