پاکستان
28 ستمبر ، 2013

زلزلہ متاثرین خیمہ بستیوں میں جانے پر تیارنہیں، حکومت بلوچستان

زلزلہ متاثرین خیمہ بستیوں میں جانے پر تیارنہیں، حکومت بلوچستان

کوئٹہ…حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ آواران اور مشکے میں متاثرین بوسیدہ گھروں سے زبردستی نہیں نکال سکتے، متاثرین خیمہ بستی میں بھی جانے پر تیار نہیں، دوبارہ زلزلہ آنے سے مالی نقصانات رونما ہوئے۔یہ باتیں ترجمان حکومت بلوچستان جان بلیدی صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال اور نواب محمد خان شاہوانی نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں سے متعلق میڈیا بریفنگ میں بتائی ، ان کا کہنا تھا کہ آواران میں جب دوبارہ زلزلہ آیا تو اس سے مزید 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ، زلزلے سے بچ جانے والے گھر بھی زمین بوس ہو گئے، ان کا کہنا تھا کہ متاثرین بوسیدہ گھروں کو بھی نہیں چھوڑ رہے، کسی کو زبردستی بوسیدہ گھروں سے نہیں نکال سکتے قبائلی معاشرہ ہونے کے باعث لوگ پردے کا خیال رکھتے ہے اور مال واسباب کے ساتھ رہنا چاہتے ہے اِسی لئے دوبارہ زلزلہ آنے سے جانی نقصان ہوا ،زیارت زلزلہ سے تجربہ ہے کہ یہاں لوگ خیمہ بستی میں جانے کو تیار نہیں ، اس لئے متاثرین کو خیمے فراہم کر دیئے گئے جو گھروں کے صحن میں انفرادی طور پر لگائے جا رہے ہے۔

مزید خبریں :