پاکستان
28 ستمبر ، 2013

کراچی:کورنگی میں پولیس موبائل پر حملہ ، دو اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

کراچی:کورنگی میں پولیس موبائل پر حملہ ، دو اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

کراچی…کراچی میں کورنگی بلال کالونی کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم اور فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق کورنگی بلال کالونی کے قریب پولیس کی رپیڈ اسکواڈ معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار مسلح حملہ آوروں نے اس پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔ حملے میں پولیس اہلکار بشیر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو اہلکاروں ماجد اور جمعہ خان کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دورانِ علاج جمعہ خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مزید خبریں :