پاکستان
28 ستمبر ، 2013

شہید اہلکاروں کا خون قرض ہے، ملزمان ضرور گرفتار کر ینگے،شاہدحیات

 شہید اہلکاروں کا خون قرض ہے، ملزمان ضرور گرفتار کر ینگے،شاہدحیات

کراچی …کراچی پولیس چیف سندھ شاہد حیات کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں کا خون ہم پر قرض ہے ملزمان ضرور گرفتار کر لئے جائیں گے،کورنگی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے۔ کراچی پولیس چیف سندھ شاہد حیات نے اعلیٰ افسران کے ہمرا جناح اسپتال کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی جانیں لینے سے ٹارگیٹڈ آپریشن کسی بھی صورت میں کم نہیں ہوگئے بلکہ اس طرح کے واقعات کے باعث آپریشن کی رفتار بڑھادی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی شہر میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کا نتیجہ ہے، جلد ملزمان کا پتہ لگا لیں گے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے پولیس کا مورال کمزور نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :