پاکستان
28 ستمبر ، 2013

سیکولر طبقہ دُنیا میں امن لیکن فاٹا میں خونی سیاست پر یقین رکھتا ہے، فضل الرحمان

سیکولر طبقہ دُنیا میں امن لیکن فاٹا میں خونی سیاست پر یقین رکھتا ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لبرل اور سیکولر لوگ دنیا میں تو امن چاہتے ہیں مگر فاٹا اور خیبر پختون خوا میں خونی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے کچھ قوتیں حساس ہو کر سامنے آئی ہیں،مذہبی جماعتوں نے عسکریت پسندوں کوتنہا کر دیا ہے ، مدارس اور مذہبی جماعتیں دہشت گردی کی کھلم کھلا مخالفت کرتی ہیں،لبرل اور سیکولر لوگ تنگ نظر اور انتہا پسند ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :