28 ستمبر ، 2013
لاہور…لاہورکے مختلف علاقوں میں دوپہر کے بعد کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو شام کے بعد بھی جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ دودن جاری رہ سکتا ہے ۔لاہور کے مختلف حصوں میں دن کے پچھلے پہر کالے بادل چھا گئے ، کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھاربارش ہوتی رہی ، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور چند روز سے دن کے وقت جاری تپش کم ہوگئی۔ بارش کا سلسلہ دن ڈھلنے کے بعد بھی جاری رہا۔ بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے شہروں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کاسلسلہ اگلے دو دن تک وقفیوقفے سے جاری رہ سکتا ہے ، ایج لاہور۱ئرپورٹ کے علاقے میں 37ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25درجے سنٹی گریڈ رہا ۔