28 ستمبر ، 2013
سیالکوٹ…وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سرداریوسف محمد یوسف نے کہا ہے کہ اے پی سی میں یہ بات طے ہوگئی تھی کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات حکومت کی شرائط پر ہوں گے۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں صنعت کاروں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو طالبان ہماری کمزوری نہ سمجھیں جو لوگ صحیح طریقے سے مذاکرات کریں گے۔ اُن سے بات چیت بڑھائی جائے گی۔ہمارا ملک ایٹمی لحاظ سے بہت مضبوط ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ معاشی لحاظ سے بھی مضبوط ہونا پڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو، تین سال سے حج کا معیار بہتر نہیں رہا جسے بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں حرم شریف کے تعمیراتی کام کے سب رواں سال 36ہزار حاجی کم کئے گئے۔