28 ستمبر ، 2013
کراچی…لاڑکانہ کے علاقے گیریلو سے گرفتار کئے گئے مبینہ ٹارگٹ کلر آصف عرف گولڈن نے 15 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کو کراچی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی کے مطابق گزشتہ روز گزشتہ روز گیریلو سے گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلر آصف عرف گولڈن نے تفتیش کے دوران 15 افراد کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اجرتی قاتل ہے اور ہر قتل کے بدلے اسے 5 ہزار روپے ملتے تھے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن کے رہائشی ملزم آصف عرف گولڈن نے یہ بھی بتایا کہ اس کا تعلق کراچی کے فیصل گینگ سے ہے اور آپریشن شروع ہوتے ہی گیریلو میں اپنے رشتے دار کے پاس آکر چھپ گیا تھا۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم آصف عرف گولڈن کو ابتدائی تفتیش کے بعد کراچی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔