20 مارچ ، 2012
کراچی… ایف بی آر کی شرائط کے بعد بروکرز کی جانب سے دالوں کی خریداری روک دی گئی۔ دالوں کے درآمدکنندگان نے جیو نیوز کو بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریو نیوکی جانب سے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے خریداری پر شناختی کارڈ اور بینک کے ذریعے ادائیگی پر اصرار کیا گیا تھا۔درآمد کنندگان نے بتایا کہ ٹیکس نیٹ میں آنے میں ہچکچاہٹ دکھاتے ہوئے بروکرز نے مال اٹھانا بند کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی کل دال استعمال کا 25 فیصد درآمد کیا جاتا ہے اور آئندہ دنوں تک یہی صورتحال برقرار رہی تو دالوں کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔