20 مارچ ، 2012
کراچی… ماری گیس کمپنی نے سوئی نادرن گیس کمپنی کو 10 مارچ سے 4 کروڑ 40 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی فراہمی شروع کردی ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری ماری گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق ماری فیلڈ سے نکلنے والی گیس کی مجموعی پیدوار 60 کروڑ مکعب فٹ یومیہ سے تجاوز کرگئی ہے۔کمپنی اعلامیہ کے مطابق کمپنی کے کرک کنویں سے یومیہ650 سے 660 بیرل تیل کی بھی پروڈکشن شروع ہوگئی ہے۔ کمپنی اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اضافی گیس کی پیدوار سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔