20 مارچ ، 2012
کراچی… کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک دن کی مندی کے بعد آج ریکوری دیکھی گئی اور انڈیکس دوبارہ 13ہزار 300 پوائنٹس کی سطح کو عبور کرگیا۔منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہو ا اور اینگرو کے فرٹیلائزر پلانٹ کو گیس کی سپلائی بحال ہونے کی یقین دہانی پر سرمایہ کار فرٹیلائزر اور انرجی اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس226 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 13 ہزار 303 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 24کروڑشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام جہانگیر صدیقی کمپنی کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 72پیسے اضافے کے ساتھ 17 روپے 96پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس183 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11 ہزار 740 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ رحجان مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔