20 جنوری ، 2012
کراچی…کراچی ائیرپورٹ پرکسٹم حکام نے کارروائی کرکے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا کر ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکسٹم کے عملے نے کارروائی کرکے محمد طارق نامی شخص کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ جاتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے سامان کی تلاشی لینے پر سامان میں موجود ایل سی ڈی کے اندر چھپائی گئی دو کلو ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزم سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت عالمی منڈی میں دو کروڑ روپے ہے۔ملزم طارق کراچی سے آج صبح فلائٹ نمبر بی جی 32 سے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ جارہا تھا۔