30 ستمبر ، 2013
اسلام آباد…پاکستان نے دتہ خیل کے علاقے میں امریکی ڈرون کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے سے بے گناہ شہری بھی مارے جاتے ہیں۔ امریکا فوری طور پر ڈرون بند کرے۔پاکستان نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے علاقے میں امریکی ڈرون کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈرون حملوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ا س میں بے گناہ شہری بھی مارے جاتے ہیں۔