پاکستان
30 ستمبر ، 2013

بگٹی قتل کیس ،پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کا ایک مرتبہ پھرحکم

 بگٹی قتل کیس ،پرویز مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کا ایک مرتبہ پھرحکم

کوئٹہ…کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں نامز د ملزم سابق صدر پرویز مشرف کو ایک بار پھر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم جاری کیا کہ ملزم پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کیاجائے۔نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر عدالت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی پیش ہوئے، کرائم برانچ کے حکام کی جانب سے کیس میں نامزد دیگر ملزمان کی عدم دستیابی کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،کیس میں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا،عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کی عدم پیشی کی صورت میں متعلقہ جیل حکام کیلئے بھی ہدایت جاری کی گئی، بعد میں کیس کی سماعت بائیس اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کی ضمانت کی درخواست سے متعلق سماعت بھی اگلی سماعت میں رکھ دی ہے۔

مزید خبریں :