30 ستمبر ، 2013
پشاور…قصہ خوانی بم دھماکے کے 51 زخمیوں کو اسپتال سے فارع کردیا گیاجبکہ 58 زخمی تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق قصہ خوانی بازار کار بم دھماکے میں زخمی ہونیوالے 107 میں سے 51 زخمیوں کو ابتدائی طبی امدادکے بعد فارع کردیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے58 زخمی اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ زخمیوں میں سے 9 کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔