20 مارچ ، 2012
بیجنگ…چین کی طرف سے تیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث آج ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.9فیصد جبکہ امریکا کے اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز500 انڈیکس میں ایک فیصد کی مندی دیکھی گئی۔دوسری طرف جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں بھی 0.4فیصد جبکہ بھارتی اسٹاک مارکیٹس بی ایس ای اور سینسیکس انڈیکس میں 0.6فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔