پاکستان
30 ستمبر ، 2013

لیاری گینگ وار کے امین بلیدی کو شناختی پریڈ میں گواہ نے شناخت کرلیا

لیاری گینگ وار کے امین بلیدی کو شناختی پریڈ میں گواہ نے شناخت کرلیا

کراچی…لیاری گینگ وار کے ملزم امین بلیدی کو شناخت پریڈ کے دوران ایک گواہ نے شناخت کرلیا ہے۔ لیاری گینگ وار کے ملزم امین بلیدی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا گیا۔ملزم کی شناخت پریڈ کے دوران ایک گواہ نے شناخت کرلیا ہے۔ملزم امین بلیدی نے 2 اگست 2013 کو اولڈ سٹی کے علاقے میں فائرنگ کرکے گل خان نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے ملزم امین بلیدی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی مقدمات زیر سماعت ہے۔

مزید خبریں :