30 ستمبر ، 2013
شکار پور … شکار پور میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے 5دیہات زیر آب آگئے۔مدیجی کے قریب سیم نالے میں 50فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے 5 دیہات زیر آب آگئے اور کئی ایکڑ پر چاول کی فصل کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔مقامی افراد نے الزام لگایاہے کہ شگاف کے بارے میں محکمہ آب پاشی کے عملے کو بھی بتادیاگیا تھا ،تاہم ابھی تک شگاف پْر کرنے کوئی نہیں آیا جس کی وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کر رہے ہیں۔