پاکستان
30 ستمبر ، 2013

گوجرانوالہ:اغوا برائے تاوان کے5ملزمان کی جیل میں شناختی پریڈ

گوجرانوالہ:اغوا برائے تاوان کے5ملزمان کی جیل میں شناختی پریڈ

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں فیس بک اورفون کال کے ذریعے اغوا برائے تاوان کے الزام میں گرفتار5ملزمان کی سینٹرل جیل میں شناختی پریڈ کے دوران بہت سے غیر متعلقہ افرادبھی آپہنچے۔گوجرانوالہ میں فیس بک کے ذریعے اغوا برائے تاوان کے الزا م میں گرفتار خاتون سمیت 5ملزمان کی مدد کے لئے بااثر افرادمیدان میں کود پڑے۔سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں شناختی پریڈ کے دوران مدعیان پر دباوٴ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو بہت سے چہرے کیمرے کی آنکھ سے بچ نہ سکے۔اس کیس میں مدعیان پر صلح کے لئے دباوٴ،خود ایس پی سول لائن خرم شعیب نے بھی تسلیم کیا۔جیونیوزپرسارے معاملے کا پردہ اٹھائے جانے کے بعد مدعیان کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔دوسری طرف شناختی پریڈ مکمل کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ نے رپورٹ سیشن جج کو ارسال کردی ہے۔گوجرانوالہ میں ایک ہفتے قبل پولیس نے فیس بک استعمال کرکے لوگوں کو اغواء برائے تاوان کے الزام میں خاتون سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ جس میں ایک ملزم ایس ایچ اوکا بیٹا،دوسرا ملزم لاء گریجویٹ اورایک ملزم پولیس کانسٹیبل تھا۔

مزید خبریں :