01 اکتوبر ، 2013
لاہور…جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات نمائشی ہے۔ منموہن سنگھ بھارتی تاریخ کے کمزور ترین وزیراعظم ہیں جبکہ نوازشریف بحیثیت وزیراعظم بڑا سیاسی سکور کرنا چاہتے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج اور متعصب ہندو نوکر شاہی دونوں اطراف میں تمام امیدوں، تمناوٴں اور خواہشات کا خون کر دیتے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اچھی طرح نوٹ کر لیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر کوئی پائیدار امن نہیں لا سکتا۔ لیاقت بلوچ سے منصورہ میں بلوچستان سے جماعت اسلامی کے رہنماوٴں نے بھی ملاقات کی۔