پاکستان
01 اکتوبر ، 2013

آج سے پیٹرول 4 روپے12 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

آج سے پیٹرول 4 روپے12 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

اسلام آباد…حکومت نے ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے پیٹرول 4 روپے 12 پیسے جبکہ ڈیزل 4 روپے 69 پیسے مہنگا کردیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ پیٹرول 4 روپے 12 پیسے اضافے سے113 روپے 25 پیسے فی لٹر ڈیزل 4 روپے 69 پیسے مہنگا ہوکر 116 روپے 95 پیسے فی لٹر کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے 14پیسے اضافہ کیا گیا اور یہ 108روپے 13پیسے فی لٹر ہوگیا لائیٹ ڈیزل کی قیمت 2روپے81پیسے اضافے کے ساتھ 101روپے24پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی خزانہ بھرنے کی دھوم میں مشغول حکمران یہ بھولتے جارہے ہیں کہ مہنگائی کے باعث ان کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :