پاکستان
01 اکتوبر ، 2013

پہلے ہی کہاتھا ، ن لیگ کے وعدے صرف الیکشن تک ہیں، خورشید شاہ

پہلے ہی کہاتھا ، ن لیگ کے وعدے صرف الیکشن تک ہیں، خورشید شاہ

سکھر…قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پہلے ہی کہ دیا تھا کہ ن لیگ کے وعدے صرف الیکشن تک ہیں۔ اس کے بعد جوبجلی اور پیٹرول کا بم گرے گا تو لوگوں کو احساس ہوگا کہ کس طرح پیپلزپارٹی نے مہنگائی کو روکے رکھا تھا۔ سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر جیو نیوز سے گفتگو کر تے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی اور پیٹرول کے بعد ن لیگ کی حکومت کھاد کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنے والی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت الیکشن سے پہلے ہی اس بات کا اشارہ کررہی تھی لیکن لوگوں نے اْن کی بات نہیں مانی۔ پہلے کہتے تھے،لوگ ہماری بات مانتے نہیں تھے،میں نے تو پہلے کہا تھا یہ حکومت جو بات کررہی ہے وہ صرف الیکشن تک، اِس کے بعد جو بجلی کا پیٹرول کا یا دوسری اشیاء کا جو بم گرے گا۔ لوگوں کو یہ احساس ہوگا کہ کس طرح پیپلزپارٹی نے مہنگائی کو روک کے رکھا ہے۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے چارماہ میں ڈالر 12 سے 13 روپے تک بڑھ چکا ہے۔ کیا ڈالر کی قیمت بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف سے قرض لیا گیا ہے؟

مزید خبریں :