01 اکتوبر ، 2013
راولپنڈی…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہ نما لطیف کھوسہ کی جانب سے مقدمے کی از سر نو کارروائی شروع نہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔راول پنڈی کی خصوصی عدالت کے جج چودھری حبیب الرحمان نے بے نظیر قتل کیس کی سماعت کی۔ لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہاکہ مقدمے کا دوبارہ ٹرائل شروع کر نے سے فیصلے میں مزید تاخیر ہو گی۔ پرویز مشرف سمیت تمام ملزمان کے وکلاء نے درخواست کی مخالفت جبکہ ایف آئی اے کے پبلک پراسیکیوٹر نے حمایت کی۔ ایک شہری اختر شاہ نے مقدمے میں فریق اور گواہ بننے کی درخواست دائر کی، جس پرعدالت نے بحث کیلئے8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔